ٹورے پین پیسیفک اوپن : جیسیکا پیگولا نے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

Published On 28 September,2023 01:50 pm

ٹوکیو : (ویب ڈیسک ) امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جیسیکا پیگولا ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاپان میں جاری ہے۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے مرحلے کے میچ میں 29 سالہ امریکی ٹینس سٹار جیسیکا  نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے  حریف ہسپانوی ٹینس کھلاڑی کرسٹینا بکسا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 2-6 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔