جونیئر ہاکی ورلڈ کپ : پاکستان کی 8 ویں پوزیشن

Published On 16 December,2023 10:21 am

کوالالمپور: (ویب ڈیسک ) پاکستان کی جونیئر ٹیم نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرلی۔

کوالالمپور میں ایونٹ میں 7 سے 8 ویں پوزیشن کے میچ میں ارجنٹینا نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 6 گول سے ہرایا۔

پاکستان کی جانب سے تینوں گول ارباز احمد نے کیے ، میچ کے پہلے کوارٹر میں مقابلہ ایک،  ایک اور دوسرے میں دو ، دو گول سے برابر تھا، تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں ارجنٹائن نے چار گول کیے ، پاکستان تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں صرف ایک گول کرسکا۔

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں شریک ہیں ، ایونٹ کا فائنل آج جرمنی اور فرانس کے مابین کھیلا جائے گا۔