پاکستان کے دو معروف گالفرز رشتہ ازدواج میں منسلک

Published On 05 April,2024 09:13 am

لاہور: (ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل گالفر حمنہ امجد اور پروفیشنل گالفر سید رضا علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

شادی کی پُروقار تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں عزیز و اقارب شریک ہوئے ،تاہم ولیمے کی تقریب کا اہتمام عیدالفطر کے بعد کیا جائے گا۔

حمنہ امجد اور رضا علی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ، تصاویر میں حمنہ گولڈن عروسی جوڑے اور لائٹ میک اپ و جیولری میں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ رضا علی کریم کلر کی شیروانی پہنے ہوئے ہیں ۔

قومی ویمن گالفر حمنہ امجد کئی انٹرنیشنل گالف ٹورنامنٹ کھیل چکی ہیں جبکہ سید رضا علی پروفیشنل گالفر ہونے کے ساتھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری حاصل کررہے ہیں۔