محمد شبیر نے 13 ویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی

Published On 12 December,2023 07:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) محمد شبیر نے 13 ویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی۔

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کراچی گالف کلب میں منعقد ہوئی، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نویداشرف اختتامی تقریب کےمہمانِ خصوصی تھے۔

چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نویداشرف نے چیمپئن شپ کے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے، نیول چیف نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ ایک صحت مند معاشرے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔