نیویارک : ( ویب ڈیسک ) پی جی اے اوپن گالف چیمپئن شپ کے 105 ویں ایڈیشن کا آغاز نیویارک میں ہو گیا۔
ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز سے شروع ہونے والا ایونٹ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 21 مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔
70 ہولز پر کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ان ایکشن ہیں جبکہ 30 سالہ امریکی گالفر جسٹن تھامس چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کر رہے ہیں۔
ایونٹ کا فاتح کھلاڑی 27 لاکھ امریکی ڈالرز انعام کا حقدار ٹھہرے گا ، رنر اپ 16 لاکھ جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑی کو 10 لاکھ امریکی ڈالرز انعام دیا جائے گا۔