لاہور : ( ویب ڈیسک ) ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی ( ڈی ایچ اے ) ملتان میں کھیلے جانے والا پہلا رومانزا اوپن گالف ٹورنامنٹ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا، ایونٹ کی امیچور کیٹیگری میں سلمان جہانگیر سر فہرست رہے۔
آرڈینٹ گالفر سر نک فالڈو کے ڈیزائن کردہ گالف گراؤنڈ میں 27 فروری سے 5 مارچ 2023 تک پہلا رومانزا اوپن گالف ٹورنامنٹ کھیلا گیا، ٹورنامنٹ کے اختتام پر جیتنے والوں کو سونے، چاندی اور کانسی کے تمغوں اور 12 ملین روپے کے نقد انعامات سے نوازا گیا۔
ڈی ایچ اے ملتان میں کھیلے گئے ایونٹ میں احمد بیگ، محمد منہاج وڑائچ، محمد شہزاد، محمد منیر، محمد نعیم اور شاہد جاوید خان سمیت 330 پروفیشنل اور امیچور گالفرز نے حصہ لیا۔
ٹورنامنٹ کی پروفیشنل کیٹگری میں احمد بیگ نے کامیابی سمیٹی، فاتح کھلاڑی نے چار راؤنڈز میں 7 سٹروک کے فرق سے اپنے حریف راولپنڈی گالف کلب کے محمد منہاج مقصود کو شکست دی اور وہ اپنی بہترین کارکردگی سے ٹورنامنٹ کے تمام راؤنڈز میں نمایاں رہے۔
ایم منہاج وڑائچ نے دوسری ، رائل پام کے حسین حامد نے تیسری جبکہ رومانزا گالف اینڈ کنٹری کلب کے سعد حبیب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔