اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گالف ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے ملک میں صحت مندانہ اور فطرت کے قریب سرگرمیوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
تقریب سے خطاب میں صدر عارف علوی نے کہا کہ گالف کا کھیل انسان کو فطرت کے قریب لاتا ہے، ورزش اور جسمانی مشقت انسانی صحت کے لئے ازحد ضروری ہیں، فطرت سے قربت صحت مندانہ ہے اور بہتر فیصلہ سازی میں مدد دیتی ہے۔
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) February 4, 2023
تقریب کے اختتام پر صدر مملکت نے گالف ٹورنامنٹ جیتنے والوں اور گالف کے مختلف شعبوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گالفرز میں انعامات بھی تقسیم کیے۔
صدر مملکت کے علاوہ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، سی ای او سیرینا ہوٹلز عزیز بولانی اور مرد و خواتین گالفرز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔