لاہور: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان سے چند گھنٹوں میں دوسری ملاقات کی۔
صدر عارف علوی اور عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کی طرف سے الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر عارف علوی لاہور کے دورے پر پہنچے تھے جہاں انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
بعد ازاں صدر عارف علوی نے چند گھنٹوں بعد عمران خان سے ان کی رہائشگاہ پر ایک اور ملاقات کی۔