صدر نے پاکستان ڈائمنڈ جوبلی کے نام سے نئے تمغے کی منظوری دے دی

Published On 25 January,2023 07:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تمغہ 2022 کے نام سے نیا تمغہ تفویض کرنے کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے نیا تمغہ قائم کرنے کی منظوری اعزازات ایکٹ 1975 کے تحت دی، پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تمغہ 2022 افواج پاکستان، سول فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد کو پاکستان کی جغرافیائی و سیاسی حدود کے دفاع پر دیا جائے گا۔

یہ تمغہ عسکریت پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے اور اندورنی اور بیرونی طور پر قیام امن کیلئے خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں دیا جائے گا، یہ تمغہ قیام پاکستان کی 75 ویں سالگرہ، 14 اگست 2022ء سے نافذ العمل ہوگا۔

 

 

Advertisement