اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیپال کے شہر پوکھرا میں فضائی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں صدر مملکت نے المناک واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر اور استقامت کے ساتھ یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپال میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 44 افراد ہلاک
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ گہرے غم کے اس لمحے میں، ہمارے خیالات اور دعائیں متاثرہ خاندانوں اور نیپال کے غمزدہ لوگوں کے ساتھ ہیں۔