صدر مملکت نے پمز بل 2022 ء کی منظوری دے دی

Published On 03 January,2023 06:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) بل 2022ء کی منظوری دے دی۔

بل کا مقصد فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ ایکٹ 2021ء کو ری پیل repeal کرنا ہے، صدر نے یہ بل آئین کے آرٹیکل 75 ایک بی کے تحت 8 نومبر 2022ء کو پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس بھیجا تھا۔

پارلیمنٹ نے آئین کے آرٹیکل 75 دو کے تحت 20 دسمبر 2022 ء کو مشترکہ اجلاس میں بل پر دوبارہ غور کے بعد ترامیم کے ساتھ بل کو منظور کیا تھا، صدر نے پمز بل 2022 ء کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔
 

Advertisement