پورٹو ریکو اوپن گالف ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں جاری

Published On 18 February,2023 01:06 am

پورٹو ریکو : ( ویب ڈیسک ) پورٹو ریکو اوپن گالف ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں، ٹورنامنٹ کا آغاز 2 مارچ سے ہوگا جبکہ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 5 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے، پی جی اے ایونٹ میں امریکا سے تعلق رکھنے والے گالفر ریان برہم اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ، ٹورنامنٹ کے لئے 38 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پورٹو ریکو اوپن گالف ٹورنامنٹ پروفیشنل گالفرز ایسوسی ایشن ( پی جی اے ) ٹور کا مشہور گالف ایونٹ ہے جو پہلی بار 2008 میں کھیلا گیا تھا، ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ 

Advertisement