شبیر اقبال چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ کے فاتح

Published On 02 January,2023 02:10 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) شبیر اقبال نے پلے آف مرحلے میں کامیابی حاصل کر کے چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ جیت لی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شبیر اقبال اور محمد منیر نے آخری راؤنڈ کا اختتام 9 انڈر پار کے ساتھ کیا، فاتح گالفر کا فیصلہ پلے آف پر ہوا، دونوں کھلاڑیوں نے ایونٹ میں 279 کا سکور 72 ہول پر مکمل کیا تھا۔

محمد منیر ، حمزہ خان اور نعیم خان مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے جبکہ امیچرز میں یشل شاہ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

سینئرز کی کیٹگری میں اسد آئی خان اور ویٹرنز میں اصغر علی نے کامیابی سمیٹی، مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔