چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پریزیڈنٹ سروسز سپورٹس کنٹرول بورڈ رئیر ایڈمرل عبدالباسط تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ پریزیڈنٹ سروسز سپورٹس کنٹرول بورڈ نے چیمپئن شپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

چیمپئن شپ کا انعقاد کراچی گالف کلب میں 1 سے 4 دسمبر تک ہو گا جس میں پروفیشنلز، ایمچور، ویٹرنز، جونئیرز اور خواتین کی کیٹیگریزمیں کھیلی جائے گی۔

گالف چیمپئن شپ میں ملک بھر سے تقریباً 400 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جبکہ ایونٹ کی انعامی رقم ایک کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔