احمد بیگ نے پاکستان اوپن گالف چیمپئن شپ اپنے نام کرلی

Published On 18 December,2022 07:14 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان اوپن گالف چیمپئن شپ احمد بیگ نے جیت لی، احمد بیگ نے چار راؤنڈز کے مقابلے میں تسلسل کے ساتھ گالف کھیلی۔

لاہور گیریژن گرینز پر میں منعقدہ ہونیوالی چار روزہ پاکستان اوپن گالف چیمپئن شپ میں پروفیشنل اور سینیئر پروفیشنل ،جونیئر پروفیشنل اور امیچرز میں شاندار مقابلے دیکھنےکو ملے۔

پی اے ایف اسکائی ویو گالف کلب کے احمد بیگ نے چاروں راؤنڈز میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی سکور 274کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔لاہور گیریژن گرینز کے ایم عالم نے284 اسکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

انہوں 14انڈر پار کے ساتھ کامیابی حاصل کی، لاہور گیریژن گرینز کے مطلوب احمد رنر اپ رہے، مطلوب احمد کا مجموعی اسکور 283 رہا۔