لاہور: (دنیا نیوز) پیاز، لہسن، ادرک اور سبز مرچ سستے نہ ہوئے، سبزیوں اور گوشت کے بعد پھل بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ، فی درجن انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا۔
پیاز کا سرکاری نرخ 215 روپے فی کلو مقرر، مارکیٹ میں پیاز 240 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ سبز مرچ 450، لہسن اور ادرک 400 روپے فی کلو بیچے جا رہے ہیں، ٹماٹر 100، آلو 60، بند گوبھی 50، پھول گوبھی 60 اور مٹر 100 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔
چکن برائلر گوشت بھی انتہائی نرخ پر فروخت ہو رہا ہے، برائلر گوشت کا نرخ 422 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، انڈے 1 روپے فی درجن مزید مہنگے ہو گئے، فارمی انڈوں کا نرخ 263 روپے فی درجن مقرر ہوا ہے۔
چکن اور سبزیوں کے بعد پھل بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئے، سیب 300 روپے فی کلو میں دستیاب، مسمی، کینو 220 روپے فی درجن جبکہ امرود 100 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔