لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا، لاہور کی صدارت کے حوالے سے سینئر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کا عمل شروع کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) لاہور کی صدارت کا عہدہ 2 سال سے خالی ہے، وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے لاہور کی صدارت کے حوالے سے سینئر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت شروع کر دی، آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے لاہور سمیت تمام تنظیموں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ لاہور کی صدارت کے لئے 5 نام زیر بحث، ن لیگ لاہور کی صدارت کے لئے سردار ایاز صادق، سیف الملوک کھوکھر، رانا مشہود، خواجہ عمران نذیر اور حافظ نعمان کے نام زیر غور ہیں، صدر مسلم لیگ (ن) نے لاہور کی تنظیم جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔