اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کے نامور اداکار فردوس جمال کو ٹیلی فون کر کے خیریت دریافت کی، علاج معالجہ میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے فردوس جمال کی مزاج پُرسی کے دوران علاج سے متعلق تفصیلات حاصل کیں، انہوں نے کہا کہ پوری قوم آپ کے لئے دعا گو ہے، اِن شاء اللہ آپ کے علاج میں کسراٹھا نہیں رکھیں گے۔
اداکار فردوس جمال نے مزاج پرسی اور علاج سے متعلق یقین دہانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، خیال رہے کہ فردوس جمال اس وقت سرطان کے مرض میں مبتلا ہیں اور ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔