کراچی :14 سالہ گالفر اشعث امجد ہول ان ون میں کامیاب

Published On 22 January,2023 03:43 pm

کراچی : (دنیا نیوز) کراچی کے 14 سالہ گالفر بچے کا بڑا کارنامہ ، بارہویں رشیدڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ میں ہول ان ون کا اعزاز حاصل کرلیا ۔

بینک  الحبیب کے بارہویں رشیدڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ 2023 کا تیسرا راؤنڈ کراچی گالف کلب میں کھیلا گیا۔

گالف کلب کے جونیئر کھلاڑی اشعث امجد نے بلیو کورس کے 13ویں ہول میں اعزاز حاصل کرلیا ۔ 

14 سالہ گالفر اشعث امجد نے شاٹ کھیل کر انعام میں 60لاکھ کی گاڑی جیت لی ، ہول اِن ون کرنے والے کو گاڑی انعام میں دی جاتی ہے۔
 

Advertisement