چیف آف ایئر سٹاف گالف چیمپئن شپ کا آغاز آج سے ہوگا

Published On 11 January,2023 04:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) 42 ویں چیف آف ایئر اوپن سٹاف گالف چپمئن شپ کا آغاز آج 12 جنوری سے ہوگا۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کرنل زاہد نے کہا کہ چیف آف ایئر سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کے مقابلے پاکستان ایئر فورس بیس کورنگی میں ہونگے۔

کرنل زاہد نے بتایا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے، ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ دس لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔