ٹائیگر ووڈز کی جینیسس انوی ٹیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق

Published On 11 February,2023 02:44 am

نیو یارک ( ویب ڈیسک ) امریکا کے معروف گالفر ٹائیگر ووڈز نے آئندہ ہفتے شروع ہونے والے پی جی اے ٹور کے جینیسس انوی ٹیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کردی ، ووڈز سات ماہ کے بعد پہلی بار ایکشن میں نظر آئیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں معروف گالفر کا کہنا تھا کہ میں اگلے ہفتے ایک حقیقی پی جی اے ٹور ایونٹ کھیلنے کے لئے تیار ہوں۔

خیال رہے کہ 47 سالہ ٹائیگر ووڈز کو فروری 2021 میں ایک کار حادثے کے دوران ٹانگ میں شدید چوٹیں آئی تھیں جس کے باعث وہ کافی عرصہ تک کھیل سے دور رہے۔

واضح رہے کہ ٹائیگر ووڈز فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جینیسس انوی ٹیشنل اوپن گالف ٹورنامنٹ کا 97 واں ایڈیشن 16 فروری سے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شروع ہوگا، چار روزہ ایونٹ کا اختتام 19 فروری کو ہوگا۔ 

Advertisement