نیشنل امیچور گالف چیمپئن شپ 27 اپریل سے شروع ہوگی

Published On 11 March,2023 12:36 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان گالف فیڈریشن ( پی جی ایف ) کے زیر اہتمام نیشنل امیچور گالف چیمپئن شپ 27 سے 30 اپریل تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔

چیمپئن شپ کے حوالے سے پاکستان گالف فیڈریشن کے سیکرٹری بریگیڈیئر (ر) ساجد اکرم نے کہا ہے کہ پی جی ایف پاکستان میں گالف کا سب سے بڑا ادارہ ہے ، پی جی ایف کی یہ کوشش ہے کہ ملک میں گالف کے کھیل کو بہترین طریقے سے فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کہا ہر روز زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑی سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں شامل ہو رہے ہیں ، ہم اپنے گالفرز کی زیادہ سے زیادہ ممکنہ بین الاقوامی شرکت کو بھی یقینی بنا رہے ہیں ، دو مرد اور دو خواتین پر مشتمل ہماری ٹیم بنگلہ دیش میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا میگا ایونٹ میں سٹروک پلے امیچور ، سینئر اینڈ لیڈیز چیمپئن شپ ، انٹر ایسوسی ایشن مینز اینڈ سینئر چیمپئن شپ ، انٹرنیشنل ٹیم میچ مین ، انٹرنیشنل ٹیم میچ لیڈیز اور جے آر جے وردھنے ٹرافی شامل ہے۔

Advertisement