اسلام آباد : (ویب ڈیسک ) 36ویں گالف چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے پاکستان کی 4رکنی گالف ٹیم بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچ گئی ہے۔
پاکستان گالف ٹیم ڈھاکہ میں 8 سے 11مارچ تک ہونے والی گالف چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی ، پاکستان گالف فیڈریشن کے مطابق مذکورہ چیمپئن شپ کرمیٹولہ گالف کلب میں کھیلی جائے گی۔
پاکستانی ٹیم 2 مرد اور2 خواتین کھلاڑیوں پرمشتمل ہے، پاکستانی ٹیم کے مرد کھلاڑیوں میں رفیع اسلم اورراجہ عبدالمعیز جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں ثانیہ اسامہ اورعابدہ ہانک شامل ہیں۔
واضح رہے کہ مرد کھلاڑیوں کے مقابلے72 ہولز جبکہ خواتین کھلاڑیوں کے مقابلے 36ہولز پرمشتمل ہونگے، ایونٹ کے اختتامی مقابلے 11 مارچ کومنعقد کئے جائیں گے۔