واشنگٹن: (ویب ڈیسک)معروف گالفر ٹائیگر ووڈ کا ایک بار پھر طویل عرصے کیلئے گالف سے دور ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
امریکی گالفر ٹائیگر ووڈ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو آگاہ کیا کہ انکے دائیں ٹخنے کی سرجری ہوئی ہے، جس کے بعد انکا مستقبل خدشات کا شکار ہے۔
I am disappointed to have to WD this morning due to reaggravating my plantar fasciitis. Thank you to the fans and to @TheMasters who have shown me so much love and support. Good luck to the players today!
— Tiger Woods (@TigerWoods) April 9, 2023
آپریشن کے باعث معروف گالفر ایک بار پھر طویل عرصے تک میدان سے دور رہ سکتے ہیں، اس سے قبل یو ایس ماسٹرز میں ٹائیگر ووڈز کی کارکردگی اوسط سے بھی کم درجے کی رہی جبکہ وہ ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے آغاز سے قبل دستبردار ہوگئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی گالفر ان دنوں آرام کررہے ہیں اور جلد ریکوری کا عمل شروع کریں گے تاہم ان کی واپسی کب ہوگی اس کا تعین کرنا مشکل ہے۔
واضح رہے کہ ٹائیگر ووڈز فروری 2021 میں شدید کارحادثے کا شکار ہوئے تھے، ان کی ہڈیاں کئی جگہ سے ٹوٹ گئی تھیں جس کے بعد ٹائیگر کو متعدد سرجریوں سے گزرنا پڑا۔