نیو یارک : ( ویب ڈیسک ) معروف امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز کی استعمال شدہ گیند 64 ہزار ڈالرز میں نیلام ہو گئی۔
ٹائیگر ووڈز نے یہ گیند 1997ء میں اپنے کیریئر کی پہلی ماسٹرز چیمپئن شپ میں 9 سالہ بچے کو فائنل راؤنڈ کے بعد تحفے میں دی تھی، گیند پانے والے بچے نے تاریخی گیند اور اخبار کے تراشے فریم میں سجا کر اپنے گھر میں محفوظ رکھے تھے۔
رپورٹس کے مطابق گیند کی بولی 27 مارچ کو 500 ڈالرز سے شروع ہو کر 64 ہزار ڈالرز تک پہنچی۔
گولڈن ایج آکشنز نے کہا کہ یہ ٹائیگر ووڈز کی پہلی میجر چیمپئن شپ فتح کے فائنل راؤنڈ کی واحد تصدیق شدہ گالف بال ہو سکتی ہے۔
چھبیس سال بعد ووڈز اب بھی کھیل رہے ہیں ، لیکن چند روز قبل چوٹ کی وجہ سے وہ ماسٹرز سے دستبردار ہوئے ہیں۔