نیشنل امیچر گالف چیمپئن شپ، پاکستان نے جے وردھنے ٹرافی جیت لی

Published On 27 April,2023 01:00 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان نے نیشنل امیچر گالف چیمپئن شپ میں جے آر جے وردھنے ٹرافی جیت لی۔

پاکستان نے جے آر جے وردھنے ٹرافی کیلئے ہونے والے 18 ہولز کے میچ میں 7 سٹروکس کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔

لاہورجمخانہ گالف کلب میں پاکستان اورسری لنکا کے گالفرز کے درمیان ٹرافی کیلئے 18 ہولز کے میچ میں مقابلہ ہوا، میچ کے دوران پاکستانی گالفر سلمان جہانگیر نے 72 سٹروکس اور قاسم علی نے 76 سٹروکس سکور کیا۔

میچ میں مجموعی طور پر پاکستان کا سکور 148 سٹروکس رہا جبکہ لنکن گالفرز نے مجموعی طور پر 155 سٹروکس سکور کیا۔

یاد رہے کہ نیشنل امیچر گالف چیمپئن شپ لاہور جمخانہ کلب میں 29 اپریل تک جاری رہے گی۔