دفاعی چیمپئن شبیر اقبال نے چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ کا پروفیشنلز ٹائٹل جیت لیا

Published On 16 September,2023 07:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دفاعی چیمپئن شبیر اقبال نے چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ کا پروفیشنلز ٹائٹل جیت لیا۔

شبیر اقبال نے آخری روز تین انڈر پار 69 سکور بنایا، شبیر اقبال کا مجموعی سکور 274 رہا، احمد بیگ نے بھی تین انڈر پار69 سکور بنایا اور دوسری پوزیشن لی۔

احمد بیگ گزشتہ روز تیسری پوزیشن پر تھے، محمد اشفاق نے آخری روز چھ انڈر پار 66 سکور بنایا اور تیسری پوزیشن لی، محمد شہزاد جو کل پہلی پوزیشن پر تھے انہوں نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔

محمد شہزاد نے آخری روز مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تین اوور پار کھیل کر چھٹی پوزیشن پر چلے گئے۔

چیمپئن شپ میں سینئر پروفیشنلز کا ٹائٹل محمد طارق نے جیت لیا، جونیئر پروفیشنلز کا ٹائٹل ایم راشد بیگ نے جیتا، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد نیازی نے کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کئے۔