میموریل اوپن گالف ٹورنامنٹ کا آغاز کل سے ہوگا

Published On 31 May,2023 03:00 am

نیویارک : ( ویب ڈیسک ) میموریل اوپن گالف ٹورنامنٹ کا آغاز یکم جون ( کل ) سے امریکی ریاست اوہائیو میں ہوگا۔

یکم جون سے شروع ہونے والا ایونٹ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 4 جون کو اختتام پذیر ہوگا اور 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے جبکہ امریکا سے تعلق رکھنے والے گالفر بلی ہارشل اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔

ٹورنامنٹ کے لئے دو کروڑ امریکی ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا مشہور گالف ایونٹ ہے جو پہلی بار 1976 میں کھیلا گیا تھا۔