لاہور:(ویب ڈیسک ) پنجاب سپورٹس بورڈ نے کبڈی ٹاکرا کروانے کا فیصلہ کرلیا ۔
محکمہ کھیل کے زیر اہتمام پنجاب کے روایتی کھیل کا مقابلہ آئندہ ماہ میں ہوگا، کبڈی ٹاکرا میں پنجاب کے تمام ڈویژنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ڈی جی سپورٹس بورڈ نے ڈائریکٹر سپورٹس کو ٹاسک سونپ دیا، ڈویژنل ٹیموں کی تیاری سمیت دیگر تمام معاملات کو جلد حل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
پنجاب سپورٹس بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ کبڈی ٹاکرا کے بعد والی بال کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا، مقابلوں کا مقصد صوبے میں مقامی اور ضلعی سطح پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
واضح رہے ہمارے ملک میں کبڈی کو ثقافتی کھیل کا درجہ بھی حاصل ہے جو پنجاب سمیت ملک بھر کے مختلف اضلاع میں خصوصی طور پر میلوں پر منعقد ہوتا ہے۔