اسلام آناد: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کا شہلا رضا گروپ پھر متحرک ہوگیا۔
سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے کہا کہ شہلا رضا صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا استعفی پی ایچ ایف کانگریس کی جانب سے منظور نہیں کیا گیا، شہلا رضا بدستور آئینی صدر پی ایچ ایف ہیں۔
حیدر حسین نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس ایک مجاز اتھارٹی ہے جس کے پاس تمام فیصلوں کا اختیار موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہلا رضا نے پاکستان ہاکی کی تاریخ میں پہلی خاتون صدر پی ایچ ایف کا آئینی عہدہ 19 مارچ کو سنبھالا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کی جانب سے انکو بالاتفاق رائے صدر منتخب کیا گیا تھا۔