2025 کھیلوں کی بحالی کا سال ، جیت کا یقین کامیابی کی ضمانت ہے : احسن اقبال

Published On 17 May,2024 11:44 am

اسلام آباد : (دنیانیوز) وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ اُمور احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2025 کھیلوں کی بحالی کا سال قرار دیا گیا ہے، جیت کا یقین کامیابی کی ضمانت ہے۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ اُمور کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی سپورٹس کانفرنس آج سے اسلام آباد میں ہورہی ہے، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ امور احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کا مشن سبز ہلالی پرچم کو بلند کرنا ہے۔

انہوں  نے کہاکہ ہم نے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا، فتح کو کھیل کے میدان میں نہیں جیتا جاتا بلکہ اپنے ذہن کے اندر جیت کو بٹھانا ہوتا ہے، اگر کسی قوم کو کہا جائے کہ وہ چور، ڈاکو یا کرپٹ ہے تو وہ قوم شکست کھا جاتی ہے، 2047 میں دو ممالک نے اپنی آزادی کے سو سال کا حساب دینا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سپورٹس سٹی بنانے پر مجھے جیل بھیجا گیا ، اب یہ تین ارب کا منصوبہ سوا پانچ ارب روپے میں بنے گا، کیا اس کا بل میں اڈیالہ جیل بھیجوں یا پھر پاکستانی عوام دینگے۔

احسن اقبال  کاکہنا تھا کہ کھیلوں کو سیاست سے پاک رکھیں ، ہمارے دفاع کے ادارے ایک مقصد کے ساتھ ڈیوٹی دیتے ہیں۔