لاہور: (دنیا نیوز) ایشین کبڈی فیڈریشن نے بھارت کو انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت سے روک دیا۔
ایشین کبڈی فیڈریشن کے آن لائن اجلاس میں بھارتی ٹیم کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا، سیکرٹری ایشین کبڈی فیڈریشن سرور رانا کا کہنا ہے کہ فیصلہ بھارتی کبڈی فیڈریشن کی منتخب باڈی کو اختیارات نہ دینے پر کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت کو اس حوالے سے کئی مرتبہ یاد دہانی کرائی گئی لیکن پھر بھی منتخب باڈی کو اختیارات نہیں دیئے گئے، جب تک منتخب باڈی کو اختیارات نہیں دیئے جاتے بھارتی ٹیم ایونٹس میں حصہ نہیں لے سکے گی۔
سرور رانا کے مطابق بھارتی ٹیم انڈور ایشین گیمز بیچ کبڈی ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لے سکے گی اور انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن شپ اور ورلڈ کپ میں بھی بھارتی ٹیم شریک نہیں ہوسکے گی۔