والی بال سیریز: آسٹریلین ٹیم تاریخ میں پہلی بار پاکستان پہنچ گئی

Published On 26 May,2024 07:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک آسٹریلیا والی بال سیریز میں شرکت کیلئے آسٹریلین والی بال ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان پہنچ گٸی۔

آسٹریلیا تین میچوں کی والی بال سیریز کھیلنے اسلام آباد پہنچی، پاکستان والی بال فیڈریشن کے حکام نے آسٹریلین ٹیم کا استقبال کیا، آسٹریلین ٹیم کی قیادت نحیمیا موٹے کر رہے ہیں جبکہ قومی والی بال ٹیم کی قیادت مراد جہاں کرینگے۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلین ٹیم پیر کو پریکٹس سیشن سمیت پریس کانفرنس کرے گی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا میچ 28مٸی کو لیاقت جمنازیم میں کھیلا جاٸیگا، سیریز کا دوسرا میچ 29مٸی، تیسرا 30مٸی کو کھیلا ہوگا۔