ناروے کپ: قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے استور کلب کو شکست دے دی

Published On 28 July,2024 05:11 pm

اوسلو: (دنیا نیوز) ناروے کپ میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کو پہلی کامیابی مل گئی، قومی ٹیم نے ناروے کے استور کلب کو 1-6 سے شکست دے دی۔

استور کلب نے پہلے ہاف میں برتری لی جسے پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم نے فوری برابر کردیا، پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم نے دوسرے ہاف میں ناروے کے استور کلب خلاف 5 گول اسکور کیے۔

قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے استور کلب کو 1-6 سے شکست دی، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے عبدالغنی نے 2، عیسیٰ، جنید، اویس اور محمد خان نے ایک ایک گول کیا۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اپنا دوسرا میچ کل کووارڈینسیٹ فٹبال کلب کے خلاف کھیلے گی۔