پیرس :(دنیا نیوز) پیرس میں جاری اولمپکس میں شریک تیراک اینا کیرولینا کو اپنے تیراک بوائے فرینڈ کے ساتھ سیرو تفریح پر اولمپک سے باہر کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 22سالہ اینا کیرولینا برازیل کی سوئمنگ ٹیم کا حصہ تھیں اور اینا کے بوائے فرینڈ گیبریل سینٹوس بھی برازیل کی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرولینا نے 26 جولائی کو گیبریل کے ساتھ تفریح کی غرض سے اولمپک ولیج سے باہر رات گزاری جس کیلئے کمیٹی نے بطور سزا اینا کیرولینا کو فوری طور پر برازیل واپس بھیج دیا جب کہ ان کے بوائے فرینٖڈ گیبریل کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔
برازیل اولمپک کمیٹی کی جانب سے کیرولینا کو اولمپک سے باہر کرنے کو بدسلوکی قرار دیا گیا ہے، دوسری جانب اینا کیرولینا کی ٹیم سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے جب کہ سینٹوس بھی اپنے مقابلے سے باہر ہوگئے۔