لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کا صوبائی انتخابات سے قبل ایک اور متنازعہ فیصلہ، پی ایف ایف میں 2017 سے 2022 تک کام کرنے والے افراد کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
نارملائزیشن کمیٹی نے عہدیداران سمیت ملازمین کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیئے، تمام افراد کو تین دن کے اندر جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نارملائزیشن کمیٹی نے سپریم کورٹ کی سرپرستی میں 2018 میں ہونے والے انتخابات کو بھی ماننے سے انکار کر دیا، ان انتخابات میں منتخب ہونیوالے افراد، ممبران کو متوازی تنظیم بنانے کا مرتکب قرار دے دیا۔
شوکاز نوٹس کے بعد مجموعی طور 100 سے زائد افراد پر تاحیات پابندی کی تلوار لٹکنے لگی۔
نارملائزیشن کمیٹی نے دو روز قبل ہی پنجاب سمیت تمام صوبوں میں انتخابات کا شیڈول جاری کیا، انتخابات کے شیڈول کے ساتھ ہی نوٹسز جاری ہونے پر فٹبال سے وابستہ شخصیات میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔