کراچی: (دنیا نیوز) ورلڈ ملٹری گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی معید بلوچ کا وطن واپسی کے موقع پر کراچی ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔
معید بلوچ نے وینزویلا میں ہونے والے مقابلوں میں ملک کیلئے ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل حاصل کیا ، قومی ایتھلیٹ نے چار سو میٹر گیمز میں گولڈ میڈل جبکہ 200 میٹر ریس میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان ائیر فورس سے تعلق رکھنے والے معید بلوچ 46.73 کی ٹائمنگ کے ساتھ 400 میٹر کی دوڑ میں پاکستان کا قومی ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔