گلوکار ابرارالحق کا ارشد ندیم کیلئے 15 لاکھ روپے کا انعام

Published On 31 August,2024 01:49 am

لاہور: (دنیا نیوز) نامور گلوکار ابرار الحق نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ اتھلیٹ ارشد ندیم کو 15 لاکھ روپے کا انعام دے دیا۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں واقع ابرارالحق کی رہائش گاہ میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ارشد ندیم کو گلوکار ابرارالحق کی طرف سے 15 لاکھ روپے دیئے گئے، ابرار الحق نے سہارا فار لائف کی کرکٹ گراؤنڈ بھی ارشد ندیم کے نام سے منسوب کر دی۔

گلوکار ابرارالحق کا کہنا تھا کہ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر ارشد ندیم نے قوم کو اربوں کی خوشیاں دی ہیں اسے اپنے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، ماضی میں بھی کھیلوں نے ہمیں بہت سی خوشیاں دیں، کبھی ہاکی پلیئرز جیت کر آتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب 40 سال کے طویل عرصے کے بعد ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔