اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ: جاپانی کھلاڑی ناؤمی اوساکا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

Published On 04 January,2025 02:52 am

آکلینڈ: (ویب ڈیسک) جاپان کی نامور ٹینس سٹار ناؤمی اوساکا ڈبلیو ٹی اے ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

27 سالہ جاپانی ٹینس سٹار ناٹمی اوساکا نے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں اے ایس بی کلاسک میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں امریکا کی حریف کھلاڑی ہیلی بپٹسٹ کو شکست دی۔

ایونٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں جاپانی ٹینس سٹار ناؤمی اوساکا نے سخت مقابلے کے بعد حریف امریکا کی ٹینس کھلاڑی ہیلی بپٹسٹ کو 7-6(7-2)، 1-6 اور 2-6 سے شکست دی اور ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔