کولمبو: (دنیا نیوز) پاکستان کے کھلاڑیوں نے تیسری سارک سنوکر چیمپئین شپ میں اپنے حریف کھلاڑیوں کو زیر کرکے فتح کے ساتھ ایونٹ کا آغاز کردیا۔
سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونے والی سارک سنوکر چیمپیئن شپ میں اسنوکر کے عالمی چیمپئین محمد آصف نے پہلے ہی روز اپنے دونوں میچوں میں کامیابی سمیٹی اور محمد نسیم اخترنے بھی اپنے پہلے میچ میں فتح حاصل کی۔
چیمپئین شپ میں راونڈ لیگ کے پہلے میچ میں گروپ اے کے ٹاپ سیڈ 3 مرتبہ کے عالمی چیمپئین محمد آصف نے آسان مقابلے کے بعد میزبان کھلاڑی مورو گیسو پراتھپ کو 0-4 سے مات دی۔
عالمی چیمپیئن نے اپنے دوسرے میچ میں بنگلا دیش کے احمد نظام الدین کے خلاف 1-4 سے فتح حاصل کی۔
گروپ اے کے ٹاپ سیڈ سابق عالمی جونیئر چیمپئین محمد نسیم اختر نے میزبان سری لنکا کے ہی سوسانتھا بوتھیجو کو 0-4 سے قابو کرلیا اور باآسانی جیت گئے۔