نیشنل مینز اور ویمنز باکسنگ چیمپئن شپ پاکستان آرمی نے جیت لی

Published On 15 February,2025 10:00 pm

کراچی:(دنیا نیوز) 41ویں نیشنل مینز اور پانچویں ویمنز نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ پاکستان آرمی نے جیت لی۔

مردوں میں نیوی کی دوسری اور واپڈا کی تیسری پوزیشن، ویمنز میں پنجاب دوسرے اور واپڈا تیسرے نمبر پر رہا۔

کمانڈر فائیو کور لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیرہلال امتیاز ملٹری،ستارہ امتیاز تقریب کےمہمان خصوصی تھے، جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں اور رنز اپ میں انعامات تقسیم کیے۔