سکیٹ بورڈنگ کھیل کو پنجاب کی خواتین پولیس کیڈٹس کیلئے متعارف کرانے کا منصوبہ

Published On 25 February,2025 02:56 am

لاہور: (دنیا نیوز) سکیٹ بورڈنگ کھیل کو پنجاب کی خواتین پولیس کیڈٹس کیلئے متعارف کرانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔

پولیس ٹریننگ سینٹر چوہنگ میں خواتین کیڈٹس کیلئے کھیل کا عملی مظاہرہ کیا گیا، خواتین کیڈٹس نے کھیل میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا، پولیس ٹریننگ سینٹر میں زیر تربیت کیڈٹس کی بڑی تعداد نے سرگرمی میں حصہ لیا۔

پولیس حکام کے مطابق کھیل میں دلچسپی ظاہر کرنیوالی کیڈٹس کو تربیت فراہم کی جائے گی، سکیٹ بورڈنگ کے ماہرین کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔