بھارتی سٹار ہاکی اولمپئینز رشتہ ازدواج میں منسلک

Published On 24 March,2025 09:57 am

جالندھر: (ویب ڈیسک) بھارتی سٹار ہاکی اولمپئینز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

بھارت کی ہاکی ٹیم کے اولمپئین مندیپ سنگھ اور ویمنز ٹیم کی اولمپئین اودیتا دوہن کی شادی ہو گئی، 30 سالہ مندیپ اور 27 سالہ اودیتا کی شادی جالندھر میں ہوئی، مندیپ اور اودیتا کا ہاکی کا جنون کی حد تک شوق ایک دوسرے کے قریب لایا۔

مندیپ سنگھ اولمپک گیمز میں بیک ٹو بیک برانز میڈل جیتنے والی بھارتی ہاکی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ اودیتا دوہن ٹوکیو اولمپکس میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ویمن ہاکی ٹیم کا حصہ تھیں۔

مندیپ سنگھ 260 اور اودیتا 120 میچز میں بھارت کی نمائندگی کر چکی ہیں، مندیپ اور اودیتا کی دوستی کے چرچے 5 برس سے تھے اور کوویڈ کے دنوں میں لگنے والے کیمپس کے دوران ان کی دوستی بڑھی تھی۔