ممبئی: (ویب ڈیسک) ملائیکہ اروڑا نے 16 سالہ نوجوان کو نازیبا حرکات پر جھاڑ پلا دی۔
بھارتی ڈانس شو ہپ ہاپ انڈیا کی جج ملائکہ اروڑا نے ایک 16 سالہ کنٹیسٹنٹ کو اپنی پرفارمنس کے دوران نامناسب اشارے کرنے پر جھاڑ پلائی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملائکہ اروڑا اس وقت حیران رہ گئیں جب ایک 16 سالہ ڈانسر نے اپنے ڈانس کے دوران اداکارہ کو آنکھ ماری جس پر ملائکہ کو غصہ آگیا، اداکارہ نے کنٹیسٹنٹ کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ تمہارا یہ رویہ تمہاری عمر کے کسی فرد کے لئے موزوں نہیں ہے۔
میڈیا کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائرل ہونے والی فوٹیج میں اداکارہ کو سخت لہجے میں نوجوان سے کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ممی کا فون نمبر دو، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اداکارہ کے ڈانٹنے کے باوجود نوجوان مسکراتا رہا۔
ملائکہ اروڑا کے علاوہ دیگر مقابلہ کرنے والوں نے بھی کنٹیسٹنٹ کے مبینہ رویئے پر اعتراض اٹھایا۔