بیلجیئن اداکارہ 43 سال کی عمر میں چل بسیں

Published On 17 March,2025 01:41 pm

برسلز: (ویب ڈیسک) بیلجیئن اداکارہ ایمیلی ڈیکین 43 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

اکتوبر 2023 میں ایمیلی ڈیکین نے انکشاف کیا تھا کہ وہ ایک نایاب اور مہلک بیماری، ایڈرینل گلینڈ کینسر میں مبتلا ہیں، یہ ایک غیر معمولی قسم کا سرطان ہوتا ہے جو جسم میں ہارمونل عدم توازن اور دیگر پیچیدگیاں پیدا کرتا ہے۔

ایمیلی ڈیکین 29 اگست 1981 کو بیلجیئم میں پیدا ہوئیں، انہوں نے بیلجیئم کے میوزک اینڈ سپوکن ورلڈ اکیڈمی میں تعلیم حاصل کی، 12 سال کی عمر میں انہوں نے تھیٹر میں اداکاری شروع کی۔

1999 میں محض 17 سال کی عمر میں انہیں اپنی پہلی فلم روزیٹا میں مرکزی کردار ملا جس میں شاندار اداکاری پر کانز فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔