ایشین کپ 2027ء کوالیفائرز راؤنڈ، پاکستان کو شام کے ہاتھوں 2 صفر سے شکست

Published On 26 March,2025 03:01 am

جدہ: (دنیا نیوز) ایشین کپ 2027ء کے کوالفیائرز راؤنڈ میں شام نے پاکستان کو 2 صفر سے شکست دیدی۔

سعودی عرب کے پرنس عبداللہ بن جلاوی فٹ بال سٹیڈیم میں ہونے والے گروپ ای کے میچ میں پاکستان کی فٹ بال ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، شام کی جانب سے پہلا گول 23 ویں منٹ میں احمد فاقا نے کیا، دوسرا گول 56 ویں منٹ میں عمرالسومہ نے کیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایشین زون کی مجموعی طور پر 24 ٹیمیں فیفا ورلڈ کپ 2027ء میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، گروپ ای میں شامل شام، میانمار، افغانستان اور پاکستان نے ایک ایک میچ کھیل لیا ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر شام 3 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میانمار 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، افغانستان تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔