ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو ہرا دیا

Published On 29 May,2025 03:00 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان نے ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ میں راشد علی نے بھارتی حریف تھانوش شیکھر کو 2-6, 3-6 سے ہرایا جب کہ شایان آفریدی نے کھتری نایان کو 0-6 اور 1-6 سے شکست دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گروپ میچز میں پاکستان نے مالدیپ، بنگلا دیش اور نیپال کو ہرایا تھا۔

ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپین شپ کے فائنل میں اب پاکستان کا مقابلہ میزبان سری لنکا سے ہوگا۔