فرنچ اوپن ٹینس: بیلاروس کی آریانا سبالنکا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Published On 03 June,2025 10:33 pm

پیرس: (ویب ڈیسک) خواتین ٹینس کی عالمی نمبر ایک بیلاروس کی آریانا سبالنکا فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جہاں اُن کا مقابلہ دفاعی چیمپئن پولینڈ کی ایگا شیواٹیک سے ہوگا۔

پیرس میں جاری فرنچ اوپن ٹینس کے خواتین ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں بیلاروس کی آریانا سبالینکا کا مقابلہ اولمپک چیمپئن چین کی زینگ کنووین سے تھا۔

پہلے سیٹ میں سبالینکا کو حریف کو زیر کرنے میں کچھ مشکل پیش آئی جس میں وہ ٹائی بریکر پر سات چھ سے کامیاب ہوئیں، تاہم دوسرے سیٹ میں سبالینکا نے صرف تین گیمز ڈراپ کرکے فتح سمیٹی اور سات چھ، چھ تین کے اسکور کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

سیمی فائنل میں اُن کا مقابلہ تین مرتبہ فرنچ اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیتنے والی چیمپئن کھلاڑی پولینڈ کی ایگا شیواٹک سے ہوگا جنہو ں نے ایک اور کوارٹر فائنل میں ایلینا سی ویٹولینا کو چھ ایک اور سات پانچ سے شکست دی۔