ینگون :(دنیا نیوز) اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ کیلئے پاکستان اور میانمار کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور میانمار کے مابین مقابلہ تھوونا سٹیڈیم میں ہوگا میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3:30 بجے شروع ہوگا۔
یاد رہے گروپ ای میں پاکستان کے ساتھ شام ، افغانستان کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔
واضح رہے فیفا کی عالمی درجہ بندی میں اس وقت پاکستانی ٹیم 198 جب کہ میانمار کی ٹیم 162 ویں پوزیشن پر ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ 1974 کے ایشین گیمز میں کھیلا گیا تھا۔