سیئول: (دنیا نیوز) ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے انڈر 13 اور انڈر 15 ایونٹ میں پاکستانی پلیئرز فائنل میں پہنچ گئے۔
کوریا میں جاری ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں انڈر 15 کی ٹرافی کیلئے آل پاکستان فائنل نعمان خان اور احمد رایان خلیل کے درمیان ہو گا۔
نعمان خان نے انڈر 15 کے سیمی فائنل میں بھارت کے اریامن سنگھ کو 11 ۔ 5، 11 ۔ 1 اور 11 ۔ 5 سے شکست دی، احمد رایان خلیل نے ہانگ کانگ کے تھرڈ سیڈ یوین تیز کونگ کو 11۔ 8، 11۔2 اور 11۔ 1 سے شکست دی۔
انڈر 19 کے سیمی فائنل میں پاکستان کے عبداللہ نواز کو کوریا کے ٹاپ سیڈ پلیئر نے شکست دے دی، کوریا کے جوینگ نا نے عبداللہ کو 7-11، 12۔10 ، 11 ۔ 2 اور 11۔4 سے ہرایا۔
بوائز انڈر 13 میں پاکستان کے سہیل عدنان نے بھارت کے امریا بجاج کو شکست دی، بھارتی پلیئرز کے خلاف سہیل کی جیت کا سکور 11۔ 5، 11۔ 2 ،11۔ 2 رہا۔